23 دسمبر، 2015، 1:19 PM

ہندوستان کی ایک عدالت میں فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل ہلاک

ہندوستان کی ایک عدالت میں فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل ہلاک

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کےمشرقی علاقہ میں ایک عدالت میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کےمشرقی علاقہ میں ایک عدالت میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراکردوما کی عدالت میں پیش آیا جہاں ایک گینگ کے ملزمان کو پیشی کیلئے لایا گیا تو ان کے مخالف گینگ کے 4 افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزمان کے ساتھ آیا ہیڈ کانسٹیبل موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ ایک ملزم اور عدالتی کلرک شدید زخمی ہوگیا۔
مشرقی علاقے کے جوائنٹ کمشنر سنجے بینوال نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان عرفان اور چنوں پہلوان کو عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا تو ان کے مخالف گینگ کے 4 ملزمان نے انہیں دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل رام کمار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم عرفان اورعدالت کا ایک کلرک بھی زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

News ID 1860519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha